• news

کرونا کی شدت کم ، 7 جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد تک محدود 

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 756کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 780 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 272 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14ہو چکی ہے۔ مریضوں میں سے 826 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 55 ہزار 162 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز کی  شرح 2 اعشاریہ 01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 37 ہزار 518 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 66 لاکھ 83  ہزار 737  کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن