• news

فورٹریس سٹیڈیم میں پولیس کی 12 سوسے زائد نفری تعینات ہوگی 

لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق فورٹریس سٹیڈیم میں پولیس کی 12 سوسے زائد نفری تعینات ہو گی۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے کہا ہے کہ 10 سے 12 مارچ تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد رہے گا۔کینٹ پولیس ہارس اینڈ کیٹل شو کے پرامن انعقاد کی ذمہ دار ہوگی۔تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور لیڈیز کیبن ہو ںگے۔ خاردار تاریں، بیرئیرز، تین درجاتی حصار، قناعتیں، کیمروں کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔سٹیڈیم کے گردونواح میں سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں جبکہ پارکنگ سٹیڈیم سے دور بنائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن