• news

پولیس اہلکار کو ڈنڈوںسے تشدد کا نشانہ بنانے والے دوملزمان گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)رائیونڈ سٹی پولیس نے چند روز قبل پولیس اہلکار کو ڈنڈوںسے تشدد کا نشانہ بنانے والے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں ریڈ کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزمان نے تھانہ سندر کے اے ایس آئی عبدالرحمن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن