• news

حکومت انتقامی کارروائیوں کے  سوا کچھ نہیں کر رہی :ملک اسلم وٹو

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک اسلم وٹو نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور عوام کودرپیش مسائل کے حل کی بجائے انتقامی سیاست کا جو بیج بورہے ہیں کل کو یہی کچھ انہیں کاٹنا پڑیگا قوم مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کی چکی میں پس کرر ہ گئے ہیں جبکہ حکومت اپوزیشن رہنمائوںکیخلاف انتقامی کارروائیاں کر کے قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر معززین سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن