تعزیتی اجلاس
کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد یار قادری ایڈووکیٹ کی وفات پر جے یوپی کوٹ رادھاکشن کا تعزیتی اجلاس قاری جاوید اقبال نوری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر علامہ محمد احمد برکاتی، عبدالمنان ، قاری نیامت علی ، حافظ عمران طاہر، ملک عبدالستار نقشبندی و دیگر عہدیداروں ودیگر نے شرکت کی اور علامہ احمد یارقادری کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔