آزاد کشمیر میں بھی عدم عتماد کے بارے سوچا جاسکتا ہے:فاروق حیدر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)راجہ فاروق حیدر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ مودی نے بھارت میں کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا‘عمران خان نے بھی وہی اقدام گلگت بلتستان میں کیا‘آزاد جموں کشمیر میں بھی عدم عتماد کے بارے سوچا جاسکتا ہے‘وزیر اعظم نیاپوزیشن کے حوالے جو زبان استعمال کی وہ گلی محلے کے بچوں والی تھی‘پاکستان اور کشمیری عوام کا واحد لیڈر نواز شریف ہے‘جو کام پی ڈی ایم نے 23مارچ کو کرنا تھا وہ عوامی لانگ مارچ نے کردیا‘آزاد جموں کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ن لیگ کو دھاندلی کر کے شکست دی گئی‘یورپی یونین کے حوالے سے عمران خان بیان سیاسی پوائنٹ سکورینگ تھا‘انتخابی اصلاحات کرکے بہت جلد پاکستان میں شفاف الیکشن ہونگے‘اس موقع پر سابق وزیر برائے لائیوسٹاک چوہدری اسماعیل گجر، سابق چئیرمین ہیلتھ پنجاب چوہدری کاشف اسماعیل گجر، سابق چیئرمین چوہدری طارق اسماعیل گجر،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری آصف اسماعیل گجر سمیت دیگر لیگی راہنما اور کارکنان موجود تھے، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی گوجرانوالہ آمد پر سابق وزیر برائے لائیو سٹاک اسماعیل گجر نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ عزیز کراس بائپاس پر پرتپاک استقبال کیا، لیگی کارکنوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔