• news

سابق حکمران حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں:رانا طاہر رشید

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والے سابق کرپٹ حکمران پی ٹی آئی کی آئینی حکومت کے خلاف نت نئی سازشیں کررہے ہیں اپوزیشن رہنماؤں کو جمہوری اقدار کا کوئی خیال ہے نہ ہی انکی قومی سلامتی وترقی سے انہیں کوئی سروکار ہے،اپنے ایک بیان میں حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کل تک ایک دوسرے کے خلاف صف آرا تھی اور آج وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف ملکر سازشیں کررہی ہے جو انکے قول و فعل میں تضاد کا کھلا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں اپنی بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا اور پیپلز پارٹی نے بھی کرپشن کی ہوشربا داستانیں رقم کیں جو کھل کر سامنے آچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن