• news

شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ میں تصدیق

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سابق آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ سامنے  آگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس  نے سابق آسریلوی کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کے  بعد ان کی موت سے متعلق اہم دعویٰ کیا ہے۔شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے اپنے  بیان میں بتایا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔تاہم اب پولیس نے سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے۔تھائی  لینڈ پولیس نے کہا ہے کہ سابق کرکٹر کی  پوسٹ مارٹم میں موت سے متعلق کوئی منفی بات نہیں دکھائی دی۔پولیس کے مطابق شین وارن کے اہل خانہ کوپوسٹ مارٹم کے نتیجے سے مطلع کردیا ہے اور ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تسلیم کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن