پنجاب میں تبدیلی سے ہی بات آگے بڑ ھے گی، جہانگیر ترین کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا
لاہور (نیوز رپورٹر) جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے، حکومت سے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قابل قبول ہوگا، علیم خان کل ہمارے گروپ میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی یہی بات کی ہے۔ علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا ہے۔ ہم مینڈیٹ لیکر آئے ہیں اس کے مطابق توقعات رکھتے ہیں، جو بھی فیصلہ کرینگے ملک اور پارٹی کے مفاد میں ہو گا۔ ایوان میں دو بڑی جماعتوں کے بعد ترین گروپ کی تیسری بڑی اکثریت ہے۔ وہ عمران خان سے بغاوت نہیں کر رہے، وہ ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اپنے ووٹرز کو جواب دہ ہیں۔