نندی پور ریفرنس میں پرویز اشرف‘ شاہد رفیع‘ شمائلہ محمود بری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت اسلام آباد نے نندی پور نیب ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو بری کر دیا۔ احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شمائلہ محمود اور شاہد رفیع کو بھی بری کر دیا۔ نیب نے 2016ء میں خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس میں 7 ملزمان نامزد تھے۔