• news

ن لیگ‘ جے یو آئی ارکان ’’سٹینڈ بائی‘‘ پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی ہدایت


اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبر نگار) مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) کی پارلیمانی پارٹیوں کے الگ الگ اجلاس اسلام آباد میں ہوئے۔ ارکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کوئی شہر سے باہر نہیں جائے گا۔ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم رہیں‘ تمام ارکان ’’سٹینڈ بائے‘‘ رہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیرصدارت جبکہ جے یو آئی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمنٰ نے خصوصی شرکت کی۔ ن لیگی قیادت نے ارکان کو کہا قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونی ہے۔ اجلاس میں شرکت لازمی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کرکے ہر گروپ کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا۔ ہر گروپ کا واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا ہے اور گروپ لیڈر کو ایوان میں سب کی حاضری یقینی بنانے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کی قیادت نے ارکان کو ہدایت کی کہ اگر کسی رکن کی گرفتاری کا امکان ہو تو وہ فوری طور پر گروپ لیڈر کو بتائے گا۔ ایسے ارکان کو جمعیت علماء اسلام کے انصار الاسلام کا حفاظتی دستہ فراہم کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن