• news

ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ق نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وفاقی وزراء مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ کی سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔  مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ علیم خان کو تبدیلی کی صورت میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید  خراب ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن