شہباز شریف نے حمزہ کو ان ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل دے دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کے بعد پنجاب میں فوری طور پر عدم اعتماد کی قرداد متوقع ہے۔ حمزہ شہباز نے تحریک پیش کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماؤں کو عدم اعتماد کی موشن پر ارکان کے دستخط لینے کی ہدایت دے دی ہے اور رہنماؤں کو تحریک عدم اعتماد کے مسودہ پر اہم نکات بھی لکھوا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ کی جانب سے قانون سازی پر بنائی گئی کمیٹی کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی کمیٹی مسودہ کو حتمی شکل دیکر حمزہ شہباز سے منظوری لے گی، پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپوزیشن 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔