• news

روس نے یو کرائن پر دنیا کا طا قتور ترین بم گرا دیا ، پھٹ نہ سکا ، 31ہلاک

کیف/ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) روس نے یوکرائن کی رہائشی عمارت پر دنیا کا سب سے طاقتور 500 کلوگرام وزنی بم گرایا‘ جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہو گئے۔ یوکرائن کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر 500 کلوگرام کے ایک اور بم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا یہ بم بھی رہائشی عمارت پر گرایا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا۔ کیف کے قریب روسی طیاروں کی بمباری سے ایک فیکٹری تباہ ہو گئی۔ واقعہ میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ روس اور یوکرائن کے وفود کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بھی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی وفد کے رکن نے کہاکہ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں تاہم انسانی راہداری کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ عالمی بینک نے یوکرین  کے لیے اضافی 489ملین ڈالر کے ہنگامی امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے، اس سے  جنگ سے متاثرہ ملک  میں فوری  اقتصادی  بحالی میں  معاونت  ملے گی۔ اضافی350ملین ڈالر کے اضافی قرض  اور 139ملین ڈالر  کی ضمانت دینے  کی پیکج کی منظوری جبکہ 134 ملین ڈالر  کی  مالی گرانٹ  اور  100 ملین  ڈالر کی متوازی فنانسنگ کو بھی متحرک کر رہا ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے دنیا کو خبردار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزینڈر نوواک نے خبردار کیا ہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن