• news

 حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے  کے  سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے  سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت حریم شاہ کا ترکش زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا گیا۔  جسٹس مبین لاکھو نے استفسار کیا حریم شاہ کو کیا بیماری ہے؟ کس مرض کاعلاج کرارہی ہیں؟ وکیل حریم شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا ترکش زبان ہمیں تو نہیں آتی آپ کو آتی ہے؟ جس پر وکیل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے حریم شاہ کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے تو عدالت نے استفسار کیا واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ کی طبعیت ناساز ہے،واپسی میں 20دن لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن