• news

نعمان علی کی شاندار با ئولنگ ، عبداللہ شفیق ، امام الحق کی سنچریاں ، پنڈی ٹیسٹ ڈار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔ ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 252 رنزبنائے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔اپنی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 17 رنز کی برتری حاصل تھی۔ عثمان خواجہ نے97،مارنس لبوشین نے90 ، سٹیوسمتھ نے78، ڈیوڈ وارنر نے 68 اور کیمرون گرین نے48 رنزبنائے۔ نعمان علی نے 6 ‘شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹیسٹ میچ کے آخری دن دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے بغیرکسی نقصان کے 252 رنز بنائے، دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچریاں سکورکیں، عبداللہ شفیق نے 136 اور امام الحق نے111 ناقابل شکست رنزبنائے۔ اوپنر امام الحق کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا جبکہ پاکستان کے سپنر نعمان علی میچ کے بہترین بائولر قرار پائے۔میچ میں تین اننگزبھی مکمل نہ ہوسکیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے کراچی میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن