کراچی ٹیسٹ کیلئے 4پریکٹس وکٹیں تیار‘میچ دوسری وکٹ پر ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام تیزی سے جاری ہے۔ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی میں 4 پریکٹس وکٹیں تیار کی جارہی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ نمبر ٹو پر ہوگا۔نیشنل سٹیڈیم کے پانچ انکلوژرز میں شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی جارہی ہے، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، دونوں جنرل انکلوشرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔سٹیڈیم میں جاوید میانداد، فضل محمود اور حنیف محمد انکلوشرکے ٹکٹس ہفتہ اور اتوار کے مکمل فروخت ہوگئے ہیں، تینوں وی ؤئی پی انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے ہے۔اس کے علاوہ پریمیر اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔بینود قادر ٹرافی کے آئندہ دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ گراؤنڈ سٹاف آؤٹ فیلڈ، انکلوژرز، سٹیڈیم کی عمارت اور سب سے اہم پچ پر کام کر رہا ہے۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس کیلئے دو نئی پچز کے اضافے کیساتھ 11 پچز پر مشتمل میدان کا مربع بڑھا کر 13 کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے جاندار پچ تیار کریں۔