• news

پنجاب کے عوام نے لانگ مارچ میں شرکت کر کے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، بیگم بیلم حسنین 

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ میں پنجاب کے عوام کی بھرپورشرکت پیپلزپارٹی کی قیادت اور بیانہ پر بھرپور اعتماد کا مظہر اور پنجاب میں سیاسی تبدیلی کی ایک بڑی بنیاد ہے پنجاب میں پیپلزپارٹی بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آرہی ہے ۔ندیم افضل چن کی پی پی پی میںواپسی سے پارٹی اورمضبوط ،منظم ،متحرک اور فعال ہوگی 9مارچ تک پارٹی میں مزید شمولیت کا امکان ہے ۔پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے وزیراعظم بوکھلا کر سابق صدر آصف علی زرداری کی کردارکشی پر اترآئے ہیںذاتیات پر حملے وزیراعظم عمران خان کاوطیرہ ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایسی سیاست پر بالکل یقین نہیں رکھتی ۔

ای پیپر-دی نیشن