• news

افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے: طالبان

کا بل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر افغان خواتین کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اﷲ مجاہد نے کہا حکومت تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ خواتین کا عالمی دن افغان خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن