معیشت مستحکم ہوتے ہی حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا: شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ معیشت میں استحکام آتے ہی حکومت نے بغیر کسی تاخیر کے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا ہے اور آنیوالے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپائو پالیسیوں کے ذریعے اپنے اقتدار کے پانچ سالوں کا نہیں سوچا بلکہ قوم کا آج اور کل سنوارنے کیلئے انتہائی مشکل فیصلے کئے جن کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔