• news

موثر اقدامات سے ڈینگی پر مکمل قابو پالیا: سیکرٹری صحت 

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے موثراقدامات کے باعث صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسز پرمکمل قابوپالیاگیا۔اس حوالے سے محکمہ صحت کی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ایک بیان میں سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا 1 مریض لاہور سے رپورٹ ہوا ہے۔رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 29 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 17 کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن