ہائیکورٹ: سپیشل ایجوکیشن کے استاد کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سپیشل ایجوکیشن کے استاد کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پر اظہار ناراضی کیا۔ عدالت کے روبرو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کی ٹیچر کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔