لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ٹک ٹاکر بھولا کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز نے لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ٹک ٹاکر بھولا کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔ ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہو گیا ہوں بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں۔مہلت دی جائے۔ آئندہ تاریخ تک ثبوت پیش کر دوں گا۔تفتیشی افسر نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔