ٹیسٹ رینکنگ : اظہر علی ‘امام الحق کی ترقی ‘بابر اعظم کی 9ویں پوزیشن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔اظہر علی دس درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔ امام الحق نے کیریئر بیسٹ63ویںپوزیشن حاصل کرلی۔محمد رضوان اٹھارہویں ‘بابر اعظم نویں ‘فواد عالم بیسویں ‘عابد علی اکیسویں ‘فہیم اشرف52ویں ‘شان مسعود61ویں‘عبداللہ شفیق67ویں نمبر پر ہیں ۔آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ‘عثمان خواجہ چوبیسویں نمبر پر ہیں ۔ فاسٹ بائولر پیٹ کمنز بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیم سن چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔بائولرز میں روی چندر ایشون دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔