کبڈی ‘ پنجاب نے بلوچستان ‘خیبر پی کے نے سندھ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے حوالے سے کبڈی اور والی بال کے ایونٹس شروع ہوگئے۔کبڈی کے پہلے مقابلے میں پنجاب نے بلوچستان کو 43-22،دوسرے مقابلے میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 57-28سے شکست دیدی۔والی بال میں پنجاب نے بلوچستان کو 2-0سے ہرادیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کبڈی کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے‘ انہوں نے کہا ہے کہ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے،پنجاب کے عوام کرکٹ کی طرح کبڈی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔تمام صوبے ایک گلدستہ بن کر پیار،محبت کی خوشبوئیں بکھیر رہے ہیں۔ مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔