• news

 غیر مناسب رویہ پرسہیل خان سلو اوورریٹ ‘ناردرن ٹیم کو جرمانہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے فاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔خیبرپی کے کی اننگز کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرامپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔ جس پر غیرمناسب رویے کا اظہار کرنے پر فاسٹ باؤلر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ سہیل خان نے غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔ مقررہ وقت سے ایک اوور کم کروانے پر ناردرن کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22کی خلاف ورزی کرنے پر پلیئنگ الیون میں شامل ناردرن کے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔کپتان حیدر علی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری محمد انیس کی تجویز کردہ سزاکو قبول کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن