آل رائونڈر فہیم اشرف کرونا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راونڈر فہیم اشرف کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فہیم اشرف کا کراچی ہوٹل میں آمد پر کرونا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا ہے۔فہیم اشرف 5 روز کی آئسولیشن اختیار کریں گے، اگر متبادل کی ضرورت ہوئی تو اس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔