• news

 پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہمی: ڈاکٹر فیصل سلطان


 اسلام آباد (خبر نگار) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہوتا ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر سہولتوں کے حوالے سے بات کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بروقت علاج نہ ہونے سے بیماری بڑھ جاتی ہے اور بیماری بڑھ جانے سے علاج پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن