پی اے سی کے پارلیمنٹ ہائوس میں جاری تزئین و آرائش کے کام پر تحفظات
اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس میں جاری تزئین وآرائش کے حوالے سے جاری کام سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔ رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ 1936ء کی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی بلڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاکر دیکھیں لابیز میں وہاں جس طرح دیواریں ادھیڑی گئی ہیں اور جس طرح کی لکڑی لگائی گئی ہے، یہ پیسے اور ورثہ کا ضیاع ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسٹودین آف ہائوس کی صوابدید ہے وہ بلڈنگ دیں یا نہ دیں۔