وفاقی وزیر داخلہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قازقستان کے سفیر یرظان قستافین نے ملاقات کی، جس میںپاکستان اور قازقستان کے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویزا سہولیات اورسکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔