• news

میانوالی: شادی کی تقریب میں لاہور سے گیا فوٹوگرافر معمولی تلخ کلامی پر قتل


میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہرنولی کے علاقے چک 13 ڈی بی میں شادی کی تقریب میں فوٹو گرافی پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے لاہور سے فوٹو گرافی کے لیے آیا ہوا فوٹو گرافر عاطف عارف کو دو بھائیوں سمیت تین افراد نے قتل کر دیا۔ تھانہ ہرنولی میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں مقتول کے والد محمد عارف نے کہا کہ اس کا بیٹا عاطف عارف، احمر اعوان اور وقاص احمد خٹک الطاف کالونی لاہور کے ساتھ ملکر فوٹو گرافی کا کام کرتا ہے اور تینوں شہریار ولد فریاد کی شادی کی تقریب میں فوٹو گرافی کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہ تقریب کے دوران دولہا شہریار اور اسکے والد فریاد علی اور عدنان نے کہا کہ تم فوٹو غلط بنا رہے ہو، تلخ کلامی کے بعد دولہا شہریار اور اسکے والد کے کہنے پر عدنان عرف دانا نے فائر کیا جو عاطف عارف کو کندھوں کے درمیان میں لگا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی عاطف عارف کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول عاطف کے والد محمد عارف کی مدعیت میں تھانہ ہرنولی میں باپ بیٹا سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن