یوتھ فیسٹیول ریفرنس‘ سابق ڈی جی سپورٹس کی درخواست پر نیب‘ دیگر کو نوٹس جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائی کورٹ نے سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن ریفرنس سے بریت کے لئے دائر درخواست پر نیب سمیت مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں احتساب عدالت، چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔