حافظ آباد: چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کو پھندا دیدیا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے محلہ حاجی پورہ میں 15سالہ لڑکی کو چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا دیکر قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد نواز کی بیٹی مروا نواز کو اویس نامی نوجوان مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر لڑکی نے اپنے والدین سے شکایت کی تو ملزم نے گذشتہ روز نواز کے گھر آ کر مرواکو مبینہ طور پر پھندا دیکر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔