• news

تمام حکومتی فیصلے ملک و قوم کے مفادات کے تحت کئے گئے :معراج خالد


 جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والے پھنس گئے ہیں انہیں عبرتباک ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم عمران خان محب وطن لیڈر ہیں جنہیں بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، تمام حکومتی فیصلے ملک و قوم کے مفادات کے تحت کئے گئے ہیں حکومت کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور عام آدمی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری معراج خالد گجر نے کہا کہ  موجودہ حکومت روز اول سے ملکی وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن