• news

رزق حلال کیلئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہئے: شہباز حسین


کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) نیک نیتی سے شروع کئے جانیوالے کاروبار میں اللہ تعالی برکت ڈالتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لیہ سید شہباز حسین نقوی نے گزشتہ روز سادھوکے میں رائس ملز کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر محمد احمد خان،سید شاہد عباس نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی میں رزق حلال کمانے کی اہمیت ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے صرف رزق حلال کیلئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ کاروبار جہاں آدمی کیلئے رزق حلال کا ذریعہ ہے اگر دیانتداری سے کیا جائے تو عبادت بن جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کامونکے کا چاول دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور یہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے رائس کی درآمد سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن