• news

عوام کی بلا امتیاز خدمت ، مسائل کا حل ہمارا مشن ہے: رانا ماجد علی


کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) عوام کی بلا امتیاز خدمت ان کے مسائل کا حل ہمارا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا ماجد علی شوکت نے چونگی نمبر 3 پرانا تولیکی روڈ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب اس لیے کرتے ہیں کہ ان کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں انہیں مشکلات سے نجات دلائی جائے۔ عوام کی بلاامتیاز خدمت ہی مشن ہے حلقہ کے عوام کی محبت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست عوامی خدمت کا ذریعہ ہے اور عبادت سمجھ کر ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔حلقہ کے عوام نے بھر پور اعتماد اور محبت سے نوازا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مخلص دوست جو ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں ہم اپنے ان دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے ان کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ ہو کر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن