حکومت کا ہر فیصلہ عوام دشمن ہے :چوہدری فہد
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری فہدورک نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو جھوٹے دعوؤں، کھوکھلے نعروں، بیان بازی اور گالم گلوچ سے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کا ہر فیصلہ عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے، حکومت کی نااہلی عوام پر عیاں ہوچکی ہے اب سیاسی انارکی کی سیاست کو پروان چڑھا کر حکومت اپنی غلطیاں اور نا اہلیاں قوم سے چھپا نہیں سکتی، حکومت کا ہر فیصلہ عوام دشمن اور غریب دشمن ہے ۔