پاکستانی بچے صلاحیت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں: اقبال گجر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں فتح ہی کسی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو تی ہے پاکستانی بچے صلاحیت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں مناسب مواقع اور ماحول دے کر انہیں مفید اور قابل شہری بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کا ماحول بھی ضروری ہے۔