طب یونانی کو فروغ دیکر سستے علاج کی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں:وسیم الحسن نقوی
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ طب یونانی کی اہمیت مسلمہ ہے جس کو فروغ دیکر ہم علاج معالجہ کی سستی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزونیکے روڈ پر حکیم خالد محمود طاہر بھٹی کے یونانی کلینک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یونانی طریقہ علاج میں زیادہ سے زیادہ تحقیق اور جستجو کی جائے تاکہ جس تیزی کے ساتھ نئی سے نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں انکا علاج بھی ممکن ہوسکے۔افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر حکیم فخرالسلام رازی، حکیم راجہ اکرام الحق، پروفیسر حکیم حامد رضا خان ایڈوکیٹ، حکیم اعجاز احمدبھٹی، حکیم ملک ریاض احمد،ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر فرازالاسلام، علامہ مولا نا غلام ربانی، علامہ سید اویس حسین کاظمی،حافظ وہاب رسول بھٹی، حافظ ریاست علی، یاسر عظیم چوہان، مہر یونس شہزاد قادری ، جنید اکبر چٹھہ، محمد عمران جوئیہ کے علاوہ دیگر سیاسی،سماجی معزز شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا خالد بھٹی کا پورا خاندان طبیبوں کا خاندان ہے، جو پشت در پشت خدمتِ خلق کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر کلینک کے انچارج حکیم خالد بھٹی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔