پاکستان نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا :افتخار حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے اور عالمی قوانین کی حرمت کو ہر حال میں مقدم اور مدنظر رکھا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنی بقاء اورسلامتی کے نظریے میں ملک دشمن قوتوں جنہوں نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیر کی آزادی میں بچہ بچہ حصہ ڈال رہاہے اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑا ہے 23 کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔