• news

اسلام  نے نیکی کرنے اور بدی سے دور رہنے کا حکم دیا ہے:حاجی نواز


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے نیکی کرنے اور بدی سے رکنے کا حکم اسلام نے دیا ہے،جب تمیز ختم ہو جائے تو معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں، اخلاقی پستی و زوال سے قوم کا اجتماعی کردار تباہ ہو جاتا ہے ، انسانیت کو مقام اسلام نے دیا دوسرے کسی مذہب میں اسکی مثال نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی نواز نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے جو انسانوں کو بھلائی اور نیکی کی طرف راغب ہونے اور معاشرتی فلاح و بہبود کی خاطر کردار ادا کرنے کا حکم دیتا ہے اسلام میں جہاں حقوق اللہ کا ذکر کیا گیا ہے وہاں حقوق العباد کی بھی بات کی گئی ہے تاکہ انسان دونوں احکامات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت بہتر بناسکے۔

ای پیپر-دی نیشن