بلوچستان میں ڈومیسائل اجراء صوبائی حکومت کی ذمہ داری ‘سپریم کورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق کیس میں بلوچستان حکومت کو ایک ماہ میں ڈومیسائل سے متعلق قانون سازی مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اس موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل رکھنے کا اپنا حکم برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے۔ بلوچستان حکومت ایک ماہ میں آباد کار قبائل کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹس کی قانونی سازی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے۔ جمعرات کے روز کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس پاکستان نے اس موقع پر ریمارکس دیئے بلوچستان حکومت نے یہ کہا کہ آباد کار ڈومیسائل کے اہل نہیں؟