• news

 بھارت سمیت سارک ممالک نے کارکردگی کو سراہا، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمن نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔بھارت سمیت تمام سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔پاکستان اور چین پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔دستاویزات ،فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ پڑتال کیلئے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔جس سے انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن