• news

وزیراعلیٰ سے ملاقات کے باوجود پنجاب حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ برقرار ہے  رہنما ترین گروپ

لاہور (نیوز رپورٹر) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما فیصل حیات جبوانہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ میں اور مہر اسلم بھروانہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مل کر آئے ہیں۔ سیاسی لوگوں کو ملاقات کے لئے دروازے کھلے رکھنے چاہیئں۔ جہانگیر ترین کی بھی یہی ہدایت ہے میل ملاقات جاری رکھیں۔ آخری فیصلہ ان کا ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ برقرار ہے ہم مشاورت ضرور کریں گے۔ علیم خان  ملاقات کے حوالے سے خود وضاحت کریں۔ جہانگیر ترین اور علیم خان کا اکٹھے رہنا بہتر ہو گا۔ ہمارا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ سیاسی بندے کو بند گلی میں نہیں جانا چاہیے۔ عون چوہدری نے کہا علیم خان کی ترین سے ملاقات نہیں ہوئی۔ دوسری طرف جہانگیر ترین گروپ کا حمزہ شہباز شریف سے رابطہ ہوا جس میں پنجاب کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں جہانگیر ترین گروپ کی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن