تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی : شہباز چھینہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 139کے کنوینئر چوہدری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ، عمران خان کی معاشی ٹیم بھی نالائق اور نا اہل ترین ثابت ہوئی ہے سارٹھے تین سالوں میں عمران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوئی جامع پلان تیار نہیں کر سکی، قومی ترقی کے منصوبوں کا جو حشر پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور اور غازی پور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر چوہدری کامران ورک، چوہدری صفدر علی ڈھلوں، حاجی افتخار علی ڈھلوں، چوہدری آفتاب ورک ، چوہدری بلال حسین، طلعت محمود مغل، شہباز مغل، حاجی ریاست علی اور دیگر موجود تھے، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جوانمردی کے ساتھ احتساب کے نام پر بدترین حکومتی انتقام کا سامنا کیا ہے۔