پاکستان خطے میں پائیدار قیام امن کا داعی ہے:ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار قیام امن کا داعی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا کرداراور کوششیں واضح ہیں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مثالی ریاست بنانے کی خاطر ایک طرف ملکی معاشی و معاشرتی حالات بہتر بنارہے ہیں تو دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے کی خاطر برسر پیکار ہیں انکی یہ جدوجہد رنگ لارہی ہے جس پر وزیر اعظم کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میں سردار ریاض ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے دو طرفہ اچھے تعلقات کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں خارجہ پالیسی کی سمت درست کردی گئی ہے جس سے پاکستان کی اہمیت اقوام عالم میں بڑھی ہے بھارت کے پاکستان مخالف مذموم ایجنڈا اور سازشیں ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہیں۔