• news

عمران خان مسیحا نہیں، معاشی تباہی و بربادی کا نام ہے:محمود اختر گورائیہ


فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 138کے صدر و ضلعی رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا ہے نا اہلوں اورنا لائقوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عمران خان مسیحا نہیں بلکہ معاشی تباہی و بربادی کا نام ہے۔ حکمران عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے اور اپوزیشن پر کرپشن کے الزام لگا کر خود کو عوامی ہیرو ثابت کرنے میں نا کام کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ دھاندلی اور دھوکے سے اقتدار میں آنے والے موجودہ نا اہل حکمران عوامی حمایت کھو چکے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکن مہنگائی، بیروزگاری کی صورت میں عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن