• news

پاکستان کے حصول کا اصل مقصد نظام مصطفیٰ ؐکا نفاذ ہے:حافظ نصیر احمد


جمبر(نامہ نگار) وطن عزیز کے استحکام میں علما ء کرام نے جو خدمات سرانجام دیں وہ قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔ملک کا مقدر نظام مصطفیٰؐ سے ہے اگراسے  نافذ کردیا جائے تو ملک وقوم کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے جمعیت علماء پاکستان عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے حصول کا اصل مقصد نظام مصطفیٰ ؐکا نفاذ ہے۔26 مارچ کو جے یو پی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ہونیوالا ’’نظام مصطفیٰ کنونشن اس تحریک میں نئی روح پھونکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن