حق کی خاطر ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے:سید عبادت علی شاہ
چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت)حضر ت اما م حسین ؓ نے انسا نیت کا درس دیا آج کا دن تمام امت مسلمہ کے لیے خوشی کا دن ہے ان خیال کا اظہا ر آستانہ عالیہ پیر فلک شیر بخاری آف بھوئے آصل کے سجادہ نشین پیر سید عبادت علی شاہ بخاری نے حضر ت اما م حسین ؓکی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کر تے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا نے حق کی خاطر ڈٹ جاناحضرت امام حسین ؓ سے سیکھا اور حق کی خاطر جان کا نذرانہ دینا بھی انہی سے سیکھا ، حق کی راہ میں ڈٹ جانے والوں کو ان کی سیرت پاک حوصلہ اور سکون دیتی ہے۔