مسلم مسجد کو نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وسیع کیا جا رہا ہے: اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل آفس میں واقع مسلم مسجد کو نمازیوں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وسیع کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر وڑائچ نے کیا انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر ایک صدقہ جاریہ اور اللّٰہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس لئے مساجد کی تعمیر میں سب حضرات کو اپنی بساط سے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماء ہمایوں اکبر، امام مسجد حافظ افتخار شاکر، ارشاد عارف چیمہ، محمد ارشد گوجر دیگر ملازمین اور اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔